جازان ایئرپورٹ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ، 10 افراد زخمی
جازان ایئرپورٹ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ، 10 افراد زخمی
جمعہ 8 اکتوبر 2021 23:09
ترجمان نے بیان میں کہا کہ واقعہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے( فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد کے مطابق ’جمعے کی شام جازان ایئرپورٹ پر حوثیوں کے 2 ڈرون حملے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساسں ایجنسی ایس پی اے نےعرب اتحاد کے ترجمان نے بریگیڈیئر ترکی المالکی کے حوالے سے بتایا کہ جازان کے کنگ عبداللہ ایئر پورٹ سے مختلف قومیتوں کے غیرملکیوں سمیت ہزاروں شہری سفر کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ’ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافروں، شہریوں اور عملے میں سے 10 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں‘۔
بعد ازاں آج ہفتہ کو اتحادی افواج نے جازان ایئر پورٹ نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے دوسرے ڈرون کی تصاویر جاری کی ہیں۔
ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ واقعہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
خیال رہے اس سے قبل حوثی باغیوں کی جانب سے ابھا شہر کے ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیاتھا جس سے چار افراد معمولی طورپر زخمی ہوئے جبکہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے ایئرپورٹ کی عمارت کے بعض حصوں میں شیشے ٹوٹ گئے تھے۔
عرب اتحادی فورسز نے جمعرات کی شب خمیس مشیط پرحوثی باغیوں کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔