Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالز میں داخلے کے لیے آج اتوار سے ویکسین کی دو خوراکیں لازمی

سعودی عرب میں اتوار سے مالز، سرکاری اور تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے کورونا  ویکسین کی دو خوراکیں لازمی قرار دی گئی ہیں ۔اس کے لیے 10 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
اخبار 24 نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ وہ افراد جنہوں نے کورونا سے بچاو کے لیے دوسری خوارک نہیں لی ان کے توکلنا پر سٹیٹس اپ ڈیٹ نہیں ہوگا جس کے باعث وہ مارکیٹوں، سرکاری و نجی اداروں اور تعلیمی اداروں میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
وزارت صحت کے مطابق کل 10 اکتوبر سے توکلنا کے سٹیٹس میں تبدیلی کی جارہی ہے جس میں ان افراد کے توکلنا پراسٹیسٹ ’امیون‘ ہو گا جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوں گی جبکہ کیو آر کوڈ کے نیچے ’ویکسین کی دونوں خوراکیں مکمل ‘ درج ہو گا۔
ویکسین کی صرف ایک خوراک لگوانے والوں کے توکلنا اسٹیسٹ پر’ پہلی خوراک ‘ درج کیاجائے جبکہ وہ ایسے افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ان کے توکلنا سٹیٹس پر ’غیر محفوظ‘ درج ہو گا۔
ایسے افراد جو ویکسین سے مستثنی ہونگے انکے توکلنا اسٹیسٹ پر ’وائرس سے متاثر نہیں‘ درج آئے گا۔
توکلنا کے اسٹیٹس کا رنگ گرین ہو گا جبکہ کیو آر کوڈز کی گرافکس مختلف انداز کی ہوں گی جس کے ذریعے اسکین کرنے پر توکلنا کے مالک کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
کورونا سے متاثرہ افراد کے توکلنا کے کیوآرکوڈ کا رنگ ’ سنہری ‘ ہے جس میں ’متاثر‘ تحریر ہو گا جبکہ ساتھ ہی یہ عبارت بھی تحریر ہو گی کہ حامل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، پیلے رنگ کے  کیوآر کوڈ کا مطلب کورونا متاثرین سے میل رکھنے والے ہیں۔
وہ افراد جنہیں ہاوس آسولیشن کا کہا گیا ہوگا ان کے توکلنا پر کیو آر کوڈ کا رنگ آسمانی ہو گا جبکہ ایسے افراد جنہیں ہوٹل قرنطینہ میں رہنے کا پابند کیا گیا ہے انکا کیو آر کوڈ جامنی رنگ کا ہو گا۔
قبل ازیں سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا تھا کہ  دس اکتوبر 2021 سے صرف وہی لوگ ’محصن‘ (وائرس سے محفوظ) مانے جائیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے۔
توکلنا اور دیگر ایپس میں محصن صرف ایسے افراد کے لیے تحریر ہوگا جو دونوں خوراکیں حاصل کر چکے ہوں گے۔

شیئر: