توکلنا ایپ میں سکرین شاٹ لینے کا آپشن ختم
بیرون مملکت سے توکلنا ایپ کے نئے صارف کا اندراج نہیں ہوسکتا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں توکلنا ایپ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اسے اپ ڈیٹ کرکے نیا فیچر شامل کیا جا رہا ہے۔
نئے فیچر میں سکرین شاٹ لینے کا آپشن ختم کردیا گیا ہے جب بھی سکرین شاٹ لینے کی کوشش کی جائے گی، ہیلتھ ڈیٹا محفوظ نہیں ہو گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق توکلنا ایپ نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر بتایا کہ صحیح طریقے سے ایپ کے موثر ہونے کے لیے ضروری ہے کہ انٹرنیٹ کے ساتھ سروس ایکٹیو ہو اور موبائل میں مملکت کی تاریخ اور وقت دونوں کا تعین جبکہ جی پی ایس سروس موثر ہونی چاہیے۔
توکلنا ایپ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ بیرون مملکت سے توکلنا ایپ کے نئے صارف کا اندراج نہیں ہوسکتا البتہ اگر پہلے مملکت کے اندر توکلنا ایپ پر اندراج ہو تو ایسی صورت میں اندراج ممکن ہوگا۔