Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میونسپلٹی کی تفتیشی کارروائیاں، زائد المیعاد گوشت اور گاڑیوں کے جعلی پرزے ضبط

پھل، سبزیاں اور گوشت قابل استعمال نہیں تھے- (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی نے سیکیورٹی موبائل فورس اور دیگر محکموں کے تعاون سے مختلف علاقوں میں تفتیشی کارروائیوں کے دوران زائد المیعاد گوشت، سبزیاں و پھل اور گاڑیوں کے جعلی پرزے ضبط کیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ میونسپلٹی کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقے النکاسہ، الخالدیہ، المسفلہ اور شاہراہ المنصور پر مختلف چھاپوں کے دوران 5 ٹن زائد المیعاد گوشت اور 4 ٹن سبزیاں اور پھل ضبط کیے اور انہیں تلف کرادیا۔

بل بورڈز قواعد و ضوابط کےخلاف لگے ہوئے تھے- (فوٹو عاجل)

المسفلہ کے علاقے میں میونسپلٹی نے گاڑیاں دھونے کے مقامات پر گاڑیوں کو دھونے کے لیے استعمال  ہونے والا غیر معیاری لیکوڈ کے 50 بڑے ڈرمز کے علاوہ  گاڑیوں کے جعلی سپیئر پارٹس برآمد کیے جن کا وزن 20 ٹن کے لگ بھگ ہے۔
مکہ کے علاقے العزیزیہ کی میونسپلٹی نے 27 بل بورڈز کو بھی ہٹوایا۔ جو بلدیہ کے مقرر کردہ سائز اور قواعد کے خلاف لگے ہوئے تھے۔
مکہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص کوئی خلاف ورزی دیکھے تو 940 پر اطلاع کرکے میونسپلٹی کے ساتھ تعاون کرے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: