Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 124 نئے مریض

متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 37 ہزار 890 ہوگئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارت میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر 11 اکتوبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 124 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 37 ہزار 890 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت صحت کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 73 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 182 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 31 ہزار 295 ہوگئی ہے‘۔ 
وزارت کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید ایک مریض چل بسا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 114 ہوگئی‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔ 
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 29 ہزار 277 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک  مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 5 لاکھ 4 ہزار 488 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: