Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میراڈونا کی یاد میں بارسلونا اور بوکا جونیئر کے درمیان میچ

’ریاض سیزن کی تشہیر دبئی، لندن اور نیوکاسل کے علاوہ اندرون ملک بڑے پیمانے میں ہو رہی ہے۔‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض سیزن میں میراڈونا کی یاد میں بارسلونا اور بوکا جونیئر کے درمیان فٹبال میچ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’تاریخی مقابلہ 25 نومبر کو ریاض میں ہوگا۔‘
’انہوں نے کہا ہے کہ ’میراڈونا جیسے تاریخی کھلاڑی یاد رہتے ہیں، انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کے درمیان فٹبال مقابلہ ہوگا۔‘
واضح رہے کہ ریاض سیزن کا آغاز20 اکتوبر سے ہونے جا رہا ہے جس میں بڑے پیمانے پر مختلف سرگرمیاں ہوں گی۔
ریاض سیزن کی تشہیر دبئی، لندن اور نیوکاسل کے علاوہ اندرون ملک بڑے پیمانے میں ہو رہی ہے۔

شیئر: