Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنخواہ کا اکاؤنٹ ایک بینک سے دوسرے میں منتقلی کے لیے شرائط کیا؟

واجبات کی عدم ادائیگی کا این اوسی حاصل کرنا ضروری ہے(فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ تنخواہ کا اکاؤنٹ ایک بینک سے دوسرے بینک میں تبدیل کرنے کے لیے شرائط کو پورا کرنا لازمی ہے ـ 
بنیادی شرط صارف کے ذمہ بینک کا قرض نہ ہوـ سبق نیوز کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بینک میں تنخواہ کے اکاؤنٹ کو دوسرے بینک میں منتقل کرنے کے لیے بنیادی شرائط کو پورا کرنا اہم ہے۔
بینک اکاؤنٹ منتقل کرنے کے لیے پہلے بینک سے کسی بھی قسم کے واجبات کی عدم ادائیگی کا این او سی حاصل کرنا ضروری ہے۔
دو طرح کا این او سی جاری کیا جائے گا ایک واجبات کے حوالے سے جبکہ دوسرا کریڈیٹ کارڈ کے لیے ـ اول الذکر کے لیے این او سی 7 دن کے لیے کارآمد ہو گا جبکہ کریڈیٹ کارڈ کےلیے جاری کیا جانے والا این اوسی 30 ورکنگ ڈیز کےلیے کارآمد ہو گا۔
واضح رہے سعودی عرب میں قانون کے مطابق کارکنوں کی تنخواہیں بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی ہیں جس کے لیے کمپنی کی جانب سے تنخواہ کا اکاؤنٹ کھولنے کےلیے سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔

شیئر: