مصر میں منگل کو گیارہ بجے زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹراسکیل پر اس کی شدت 6.4 تھی تاہم ان سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق زلزلے کے چھٹکے مصر کے جنوبی جزیرے کریت میں محسوس کیے گئے جو مرسی شہر کے شمال میں واقع ہے۔
مصری جغرافیائی اور فلکیاتی قومی کمیٹی کے نگران ڈاکٹر جاد القاضی نے بتایا کہ الاسکندریہ کمشنری کے ساحلی علاقوں اور قاہرہ کے بعض علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔