وزارت خزانہ کی جانب سے سنیچر کو جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نئے اضافے کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل ایک لیٹر پیٹرول 127 روپے 30 پیسے کا تھا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 134 روپے 48 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 122 روپے چار پیسے میں فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں پیٹرول کا بحران: آخر سستا تیل کہاں غائب ہو گیا؟Node ID: 484311
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر اضافہNode ID: 525071
-
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر بڑھا دی گئیںNode ID: 605176
اسی طرح لائٹ ڈیزل فی لیٹر 8 روپے 84 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور اس کی نئی قیمت 108 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 99 روپے 51 پیسے مقرر تھی۔
مٹی کا تیل 10 روپے 95 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 110 روپے 26 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے پہلے مٹی کا تیل 99 روپے 31 پیسے میں فروخت ہورہا تھا۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا تو ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ٹرینڈز بن گئے۔
سوشل میڈیا صارفین کاروباری اور سیاسی شخصیات کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مختلف انداز میں خیالات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
سینیئر صحافی اور اینکرپرسن حامد میر ان مصنوعات میں اضافے پر لکھتے ہیں کہ ’بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی ہے جی ! پیٹرول ساڑھے دس روپے اور ڈیزل ساڑھے بارہ روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔‘
’اس کے ساتھ ہی ساتھ بجلی بھی مہنگی ہو گئی ہے اور یوٹیلٹی سٹورز پر کئی اہم اشیا سمیت بوٹ پالش بھی مہنگی کر دی گئی ہے۔ اب پالش سے پہلے بہت سوچنا پڑےگا بہتر ہو گا پالش نہ ہی کریں۔‘
بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی ہے جی ! پٹرول ساڑھے دس روپے اور ڈیزل ساڑھے بارہ روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے اسکے ساتھ ہی ساتھ بجلی بھی مہنگی ہو گئی ہے اور یوٹیلٹی سٹورز پر کئی اہم اشیاء سمیت بوٹ پالش بھی مہنگی کر دی گئی ہے اب پالش سے پہلے بہت سوچنا پڑیگا بہتر ہو گا پالش نہ ہی کریں pic.twitter.com/VZm9okBhvS
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) October 16, 2021
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ٹویٹ میں نوٹی فیکیشن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ، عمران خان نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔‘
پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 49پیسے کا اضافہ
پیٹرول کی نئی قیمت 137روپے79پیسےمقرر
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں12روپے44پیسےکا اضافہ
صرف پیٹرول نہیں، بجلی گیس آٹا چینی دوائی دودھ تیل سب مزید مہنگا‘‘
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ، عمران خان نے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا
*پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 49پیسے کا اضافہ*
پیٹرول کی نئی قیمت 137روپے79پیسےمقرر
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں12روپے44پیسےکا اضافہ
صرف پیٹرول نہیں، بجلی گیس آٹا چینی دوائی دودھ تیل سب مزید مہنگا pic.twitter.com/wcxJ8QQSYC— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 16, 2021