ٹکٹوں کی ری شیڈولنگ، زائرین کے خیر مقدم کی تیاریاں اور ایس او پیز میں نرمی سمیت سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے اہم خبریں
ٹکٹوں کی ری شیڈولنگ، زائرین کے خیر مقدم کی تیاریاں اور ایس او پیز میں نرمی سمیت سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے اہم خبریں
اتوار 17 اکتوبر 2021 0:04
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان امریکہ کے دورے پر ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
گذشتہ ہفتے سعودی عرب سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا دورہ امریکہ، مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں پوری گنجائش کے ساتھ زائرین کے خیرمقدم کی تیاریاں، کورونا ایس اوپیز میں نرمی، سونے کی قیمتوں میں اضافہ اور عرب اتحاد کی جانب سے حوثی باغیوں کے حملے ناکام بنانا نمایاں خبریں رہیں۔
سعودی وزیر خارجہ کی امریکی حکام سے ملاقات، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے واشنگٹن کے دورے کے دوران مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کےلیے امریکی قومی سلامتی کے کوآرڈینیٹر بریٹ میک گورک، امریکہ کی قومی سلامتی کونس میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ امور کے ڈائریکٹر، سفیر بابرا لیف اور مشرقی امور کے معان وزیر خارجہ بیل لیمبرٹ سے ملاقات کی ہے۔
ایران اپنی جوہری سرگرمیوں میں تیزی لا رہا ہے: شہزادہ فیصل بن فرحان
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو کہا ہے کہ ’ 2015 کے جوہری معاہدے میں واپسی کی کوششوں کے درمیان ایران اپنی جوہری سرگرمیوں میں تیزی لا رہا ہے اور خطے کو’ انتہائی خطرناک جگہ‘ بنا رہا ہے‘۔
سعودی عرب میں اتوار سے کورونا ایس او پیز میں مزید نرمی، کھلے مقامات پر ماسک کی پابندی ختم
سعودی عرب نے اتوار 17 اکتوبر سے کورونا ایس او پیز میں نرمی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اجتماعات کی اجازت دی جائے گی اور کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کے لیے ماسک پہننے کی کچھ پابندیاں ختم ہوں گی۔
سعودی الیکٹرک کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین بجلی کے بل قسط کی صورت میں ادا کرسکتے ہیں تاکہ بجلی نہ کاٹی جائے ـ بل کی رقم زیادہ ہونے کی صورت میں قسط کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
ویکسین کی دوسری خوراک جلد لگوائیں: وزارت صحت کا انتباہ
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہری اور مقیم غیرملکی جلد ازجلد کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوا لیں۔ ویکسین کی دوسری خوراک کورونا وائرس کی نئی شکل سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہےـ
کورونا کے سبب سفر نہ کرنے والوں کے ٹکٹوں کی ری شیڈولنگ
سول ایوی ایشن نے مملکت میں کام کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر متاثر ہونے والے مسافروں کے غیر استعمال شدہ ٹکٹوں کی ری شیڈولنگ کریں۔
سعودی عرب میں نیوم کمپنی کے ڈائریکٹر آپریشنز انجینئرنظمی النصر کا کہنا ہے کہ ’اوشن ایکس ‘ کمپنی کے تعاون سے بحیرہ احمر کے شمال میں چھ ہفتوں ہر مشتمل ’اوشن ایکسپلورر‘ مہم میں عظیم الجثہ بحری مخلوقات دریافت کی گئی ہیں جو سمندرکی گہرائیوں میں پائی گئی ہیں۔
سکول طالبات کی بس چلانے والی پہلی سعودی خاتون سے ملیے
حائل ریجن میں طالبات کی اسکول بس چلانے والی پہلی سعودی خاتون بدریہ الرشیدی کا کہنا ہے کہ ’بس چلانے کا تجربہ انتہائی خوشگوار ہے۔ اگرچہ مجھے اس حوالے سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر میں ان کی پروا نہیں کرتی۔‘
سعودی عرب سمیت دیگر ملکوں میں مقیم پاکستانی دو برس میں ایک مرتبہ استعمال شدہ گاڑی اپنے کسی رشتہ دار کو پاکستان بھجوا سکتے ہیں۔ گاڑی بھیجنے کے لیے شرائط کیا ہیں؟
شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے’نیشنل انوسٹمنٹ سٹرٹیجی‘ کا اعلان
سعودی ولی عہد و نائب وزیراعظم اور اقتصادی و ترقیاتی امور کی کونسل کے چیئرمین نے پیر کو ’نیشنل انوسٹمنٹ سٹرٹیجی‘ اعلان کر دیا ہے۔ این آئی ایس سعودی وژن 2030 کی تکیمل میں انتہائی اہم ثابت ہوگی۔