Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 45 نئے کیسز، مزید 2 اموات

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 110 کی حالت نازک ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سنیچر 16 اکتوبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ 
سنیچر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 45 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 41 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 758 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 110 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 47 ہزار 890 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 36 ہزار 900 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک چار کروڑ 44 لاکھ 39 ہزار 84 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

شیئر: