Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکن میلے میں 4 لاکھ ریال کا باز فروخت

’بولی کا آغاز ایک لاکھ ریال سے ہوا اور بعد ازاں شرکا کی طرف سے بولیاں لگتی گئی یہاں تک بولی 4 لاکھ 5 ہزار ریال تک پہنچ کر بند ہوگئی‘ ( فوٹو: واس)
ریاض فالکن میلے میں گزشتہ روز اب تک فروخت ہونے والے بازوں میں سب سے مہنگا باز فروخت ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق صقر طریف نامی باز 4 لاکھ 5 ہزار ریال فروخت ہوا ہے۔
صقر طریف نامی باز کی لمبائی 15 انچ، چوڑائی 15.50 انچ ہے اور یہ شاہین قسم کا ہے۔
بولی کا آغاز ایک لاکھ سے ہوا اور بعد ازاں شرکا کی طرف سے بولیاں لگتی گئی یہاں تک اس کی بولی 4 لاکھ 5 ہزار ریال تک پہنچ کر بند ہوگئی۔
اس سے پہلے جو ایک باز دو لاکھ 6 ہزار ریال میں فروخت ہوا تھا جو اب تک سب سے مہنگا قرار دیا گیا تھا۔
فالکن میلے میں دیگر 4 باز بھی فروخت ہوئے جن کی مجموعی مالیت دو لاکھ 21 ہزار ریال رہی۔
واضح رہے کہ ریال کے الملہم علاقے میں فالکن میلہ 15 نومبر تک جاری ہے جس میں بازوں کی خرید وفروخت کے علاوہ مختلف قسم کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

شیئر: