امارات : کورونا کے نئے کیسز سو سے کم
جمعرات 21 اکتوبر 2021 17:54
جمعرات کو صحت یاب افراد کی تعداد 140 رہی- (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں کافی کمی آئی ہے- جمعرات کو 94 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے -
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 94 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 18 ہوگئی-
ایک ہی دن میں 140 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اب تک اس مہلک وبا سے شفا پانے والوں کی کل تعداد 7 لاکھ 32 ہزار 873 تک پہنچ چکی ہے‘-
اماراتی وزارت صحت کے مطابق ’ ایک ہی دن میں کورونا سے 2 اموات ہوئی جس کے بعد اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2126 ہوچکی ہے‘-
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 71 ہزار 439 ٹیسٹ کیے گئے‘-
واضح رہے کہ بدھ کو امارات میں کورونا کے نئے کیسز 112 ریکارڈ کیے گئے تھے-
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں