امت مسلمہ کے لئے سعودی عرب کی مساعی ناقابل فراموش ہیں، عبد الرشید ترابی
ینبع میںیکجہتی کشمیر پروگرام، کشمیریوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شری
ینبع (احمد سلمان)امت مسلمہ کے درمیان اخوت ومحبت کا رشتہ برقرار رکھنے کے لئے سعودی عرب 1955ءسے لے کر آج تک مساعی کر رہا ہے جس کاایک ثبوت رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنسیں ہیں۔یہ بات جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر اور ممبر اسمبلی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے کی۔ رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس میں شرکت کی غرض آنے والے عبد الرشید ترابی نے ینبع میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خصوصی دعوت پر حلقہ احباب ینبع کے پروگرام میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہم سب کی طرف سے شکریہ کا مستحق جس کی امت مسلمہ کے لئے کاوشیں بے انتہا اور ناقابل فراموش ہیں۔ہفتہ کو یکجہتی کشمیر پروگرام میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت تھی جن سے خطاب کرتے ہوئے عبد الرشید ترابی نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیوں کو سراہتا ہوں۔ اس وقت مسئلہ کشمیر انتہائی نازک مرحلے سے گزر رہا ہے۔ اللہ تعالی کی مدد سے اہل کشمیر کے خوابوںکی تعبیر عنقریب ہوتی نظر آرہی ہے۔ جماعت اسلامی اور دیگر تنظیموں کی کوششوں سے کشمیر کو عالمی سطح پر ایک متنازعہ خطہ سمجھا جاتا ہے۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ پروگرام میں حلقہ احباب ینبع کے ذمہ داران احمد جان اور محمد اکرم نے بھی خطاب کیا۔ نشست کا اختتام پروفیسر نصیر الدین ہمایوں کی دعا سے ہوا۔