بحرینی حکام نے تین سے گیارہ سال تک کے بچوں کو سینوفارم ویکسین دینے کی اجازت دی ہے۔
بحرینی خبررساں ادارے کے مطابق بحرین میں قومی میڈیکل ٹیم نے کہا ہے کہ تین سے گیارہ برس تک کے بچوں اور بچیوں کو ویکسین کی منظوری دی گئی ہے۔ انہیں بدھ 27 اکتوبر سے سینوفارم کی خوراک دونوں خوراکیں دی جائیں گی۔
قومی میڈیکل ٹیم نے کہا ہے کہ تین سے گیارہ سال تک کے بچوں کو سینوفارم ویکسین دینے کی اجازت تمام ضروری جائزوں کے بعد دی گئی ہے۔
بحرینی قومی میڈیکل ٹیم نے بیان میں کہا کہ جلد پانچ سے سے گیارہ برس تک کے بچوں کےلیے فایزر ویکسین کی منظوری بھی دی جائے گی۔ فیصلہ ہونے پروزارت صحت اس کا اعلان کرے گی۔