ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے ہرا دیا
جمعرات 28 اکتوبر 2021 17:14
آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔ (فوٹو: کرک انفو)
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔
پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا تھا جو آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
سری لنکا کی جانب سے اننگر کی شروعات کوشال پریرا اور پیتھم نیسانکا نے کی، لیکن نیسانکا کیومنز کی گیند پر سات رنز بنا کر ڈھیر ہو گئے۔
سری لنکا کی پہلی وکٹ 15 کے مجموعی سکور پر گری تھی۔ کوشال پریرا اور اسلانکا کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔
ایوشکا فرنینڈو سات رنز ہی بنا پائے تھے کہ انہیں بھی زمپا نے آؤٹ کیا۔ ونیدو ہسارنگا کو بھی سٹارک نے پولین کی راہ دکھائی۔ دسن شناکا کو بھی کیومنز نے آؤٹ کیا۔
جواب میں آسٹریلیا نے17 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
ڈیوڈ وارنر 65 اور ایرون فنچ 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
سری لنکا کی جانب سے کوسال پریرا اور اسلانکا 35، 35 رنز بناکر نمایاں رہے، بھنوکا راجا پاکسے 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور زامپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔