Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارے کا دروازہ ٹیک آف سے قبل کھل گیا

بیونس آئرس..... مقامی ہوائی اڈے پر اس وقت ایک عجیب و غریب منظر دیکھنے میں آیا جب ایک پرائیویٹ جیٹ طیارے کا دروازہ ٹیک آف سے کچھ دیر قبل رن وے پر چلنے کے دوران ہی کھل گیا۔ صورتحال دیکھ کر اس میں سوار افراد میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ چیخنے چلانے لگے۔ طیارے پر بیونس آئرس کی مشہور فٹبال ٹیم ایویلینڈا کی پوری ٹیم بھی تھی جو میچ کھیلنے بلغرانو جارہی تھی۔ اس افراتفری کی وڈیو کسی نے تیار کرکے جاری کردی ہے جس میں مسافروں کی چیخ وپکار صاف سنائی دے رہی ہے۔اچھی بات یہ ہوئی کہ رن وے سے بلند ہونے سے قبل ہی طیارے کے عملے نے کھلا دروازہ بند کردیا اور تمام مسافروں نے اطمینان کا سانس لیا۔ مقامی ٹی وی نے بھی اس واقعہ کی وڈیو دکھائی ہے۔ واقعہ کے وقت طیارے پر 77افراد سوار تھے۔ جن میں عملے کے 9افراد بھی شامل تھے۔

شیئر: