Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفاری ریاض میں 700 سے زیادہ مختلف قسم کے نایاب جانور

’سفاری ریاض‘ دیکھنے والے اپنی نوعیت کا منفرد تجربہ کررہے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ریاض سیزن کے شائقین کی دلچسپی کے لیے دنیا بھر سے منتخب جانور ’سفاری ریاض‘ میں لائے گئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’سفاری ریاض‘ دیکھنے والے اپنی نوعیت کا منفرد تجربہ کررہے ہیں اور اس میں غیرمعمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔ 
سفاری ریاض میں 700 سے زیادہ مختلف قسم کے نایاب جانورلائے گئے ہیں۔ یہاں 250 سے زیادہ نایاب پرندے بھی ہیں۔

شائقین کے لیے براعظم افریقہ سے سپیشل شو کا بھی بندوبست ہے( فوٹو ایس پی اے)

شائقین کی سہولت کے لیے ریستوران اور قہوہ خانے بھی کھولے گئے ہیں۔ انواع و اقسام کے لذیذ کھانوں کا انتظام ہے۔
سفاری ریاض کے شائقین کے لیے براعظم افریقہ سے سپیشل شو کا بھی بندوبست ہے۔ سفاری تھیٹر پر مختلف پروگرام ہورہے ہیں۔
سفاری ریاض میں جھیل بھی بنائی گئی ہے جہاں ہر عمر کے لوگوں کے لیے واٹر گیمز کا انتظام ہے۔ واٹر سائیکل اور فیملی روئنگ بوٹس بھی مہیا ہیں۔ 

شیئر: