Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکس آفس پر مقابلہ نہیں چاہتا،سنجے دت

نئی دہلی.. بالی و وڈ اداکار سنجے دت اپنی فلم ’بھومی‘ کاعامر خان کی فلم سیکریٹ سپر اسٹارسے باکس آفس پر مقابلہ آرائی نہیں چاہتے ۔ اسی لئے اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک انہوں نے سرکاری طور پر اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان نہیں کیا۔ سنجے دت نے کہا کہ میں جانتا ہوں ایک فلم بنانے میں کتنی محنت کرنی پڑتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ اتنی محنت کے بعد باکس آفس پر جدوجہد سے اس میں کمی نہیں کی جا سکتی ہے۔عامر میرے اچھے دوست ہیںمیں نہیں چاہتا کہ میری کم بیک فلم ان کی فلم سے ٹکرائے۔ انڈسٹری میں سب کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے۔ 
 

شیئر: