امارات میں چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 81 نئے کیسز، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی
اتوار 31 اکتوبر 2021 21:29
متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 39 ہزار 905 ہوگئی ہے(فائل فوٹو وام)
امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو ررہے ہیں۔ اتوار 31 اکتوبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 81 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 39 ہزار 905 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 87 ہزار 876 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 118 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 34 ہزار 132 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 136 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 49 ہزار 584 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 11 لاکھ 50 ہزار 96 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔