امارات میں یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں اضافہ
اتوار 31 اکتوبر 2021 14:41
’سپر98، خصوصی 95 اور ای پلس91 کی قیمت میں 20 فلس جبکہ ڈیزل میں 30 فلس کا اضافہ ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
متحدہ عرب امارات میں کل پیر یکم نومبر سے پٹرول کی مختلف اقسام کے نرخوں میں اضافہ متوقع ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق پٹرول سپر98، خصوصی 95 اور ای پلس91 کی قیمت میں 20 فلس جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 30 فلس کا اضافہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’سپر98 کی قیمت 2.60 درہم سے بڑھ کر 2.80 درہم ہوگی‘۔
اسی طرح خصوصی 95 کی قیمت جو 2.49 درہم تھی، بڑھ کر 2.69 درہم جبکہ ای پلس 2.61 درہم فی لیٹر ہوگا جو اس سے پہلے 2.42 درہم فی لیٹر ہوا کرتا تھا‘۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’ڈیزل کی قیمت جو اس سے پہلے 2.51 درہم تھی، اب یکم نومبر سے 30 فلس کے اضافے کے بعد 2.81 درہم فی لیٹر ہوا کرے گی‘۔