موسم کی صورتحال: پیر کو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش، کہیں گرد و غبار
’مشرقی ریجن کے بعض علاقوں سمیت، مکہ مکرمہ اور مدینہ منور میں گرد و غبار ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے بعض علاقوں میں پیر یکم نومبر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں گرد و غبار ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نومبر کے آغاز کے ساتھ ہی ملک میں خزاں کی سی کیفیت شروع ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’شمالی حدود ریجن، الجوف، تبوک اور مشرقی ریجن میں مطلع ابر آلود رہے گا جس کے باعث بارش کا قوی امکان ہے۔‘
محکمے نے مزید کہا ہے کہ ’طریف، حزم، جلامید اور عرعر میں دوپہر 12 بجے تک تیز ہوا چلے گی۔‘
’اسی طرح الجوف کے علاقے القریات، دومۃ الجندل اور سکاکا میں بھی یہی کیفیت ہوگی۔
’تبوک کی البدع، تیما اور حالۃ عمار میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’الخبر، الدمام، الظہران، قطیف اور سلوی میں دھند چھائی رہے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی۔‘
اس کے علاوہ ’مشرقی ریجن کے بعض علاقوں سمیت، مکہ اور مدینہ میں گرد وغبار ہوگا۔‘
’عسیر، جازان اور باحہ کے بلند علاقوں میں ابر چھائے رہیں گے اور تیز ہوا ہوگی۔‘
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’نومبر کے آغاز کے ساتھ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں موسم خزاں کی کیفیت محسوس کی جائے گی۔‘
اس دوران دن میں موسم خوشگوار ہوگا جبکہ رات کو سردی مائل ہوگا جبکہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت بہت کم ہوگا۔‘