Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کا منصوبہ کیا ہے؟

2021 سے 2024 کے لیے سٹریٹجک پلان کے اجرا کیا گیاہے( فوٹو اے ایف پی)
سعودی کنزیومر پروٹیکشن ایسوسی ایشن نے’سعودی مارکیٹ میں صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے‘ کے سلوگن کے تحت 2021 سے 2024 کے لیے اپنے سٹریٹجک پلان کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عبداللہ النعیم نے اشارہ کیا کہ سٹریٹجک پلان میں چار مقاصد شامل ہیں۔
سب سے پہلے اخراجات کی کارکردگی کے منصوبے تیار کرنا اور مالی استحکام کو بڑھانا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ قومی نگران ماحول طویل مدتی پائیدار ترقی کے لیے بین الاقوامی طریقوں سے ہم آہنگ ہو۔
دوسرا مقصد ایسوسی ایشن کے آؤٹ پٹ کو پروگراموں اور صارفین کے لیے اس طرح تیار کیا جائے جس سے معاشرے پر ایسوسی ایشن کے اثرات میں اضافہ ہو اور اس کے اراکین کے لیے خصوصی خدمات تیار ہوں۔
تیسرا مقصد قومی اورعالمی گورننس کے اعلیٰ ترین معیارات کو حاصل کرنا اور کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ بہتر کرنے کے لیے داخلی پالیسیوں، طریقہ کار اور معلوماتی نظام کو تیار اور نافذ کرنا ہے۔
آخری مقصد ایسوسی ایشن میں انسانی صلاحیتوں کی نشوونما ہے تاکہ سٹریٹجک منصوبوں کو نافذ کرنے کے لیے ملازمین کی صلاحیتوں پر زیادہ انحصار کیا جا سکے۔
اس کا مقصد ملازمین کو بااختیار بنانا،انہیں کام کے جدید نظام سے مستفید ہونے کی اجازت دینا اوراعلیٰ کارکردگی کے لیے اخلاقی اور مادی ترغیبات پیدا کرنا ہے۔
سعودی کنزیومر پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ناصر فہد نے کہا کہ ایسوسی ایشن پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں اپنے شراکت داروں کے تعاون سے صارفین کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرنے اور ان کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے پروگراموں کو اپنا کر سٹریٹجک مقاصد کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔  یہ پروگرام ضروری شرائط پوری کرنے کے بعد شراکت داروں کو ایکریڈیشن سرٹیفکیٹ فراہم کریں گے۔
ناصر فہد نے زور دیا کہ ایسوسی ایشن کے سٹریٹجک پلان کو ایسوسی ایشن کی اقدار کے مطابق زیادہ سے زیادہ شفافیت کے ساتھ لاگو کیا جائے گا تاکہ کمیونٹی کے اندر اعتماد پیدا ہو۔

شیئر: