سعودی عرب میں الشرقیہ پولیس کے ترجمان محمد الشہری نے کہا ہے کہ الخبر سیکیورٹی فورس نے پبلک مقام پر غیرملکی خاتون کے ساتھ جھگڑے میں ملوث مقامی شہری کو گرفتارکیا ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق جھگڑے کی وڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔ پولیس نے سعودی شہری کو شناخت کے بعد حراست میں لیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ سعودی شہری ماضی میں بھی خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔
الشرقیہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مقامی شہری کو ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔