Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں آدابِ عامہ کی خلاف ورزی پر 26 افراد گرفتار

’مذکورہ افراد کو تفریح گاہ سے ایک ایکٹیویٹی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے آداب عامہ کی خلاف ورزی پر 26 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کو تفریح گاہ سے ایک ایکٹیویٹی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کے خلاف ضابطے کی کارروائی ہوگی جس میں خلاف ورزی کی نوعیت کے اعتبار سے کارروائی کی جائے گی‘۔
انہوں نے ریاض سیزن کے دوران تفریح گاہوں پر آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ ’تمام افراد آداب عامہ اور معاشرتی اقدار کی پابندی کریں‘۔
’کسی بھی نوعیت کی خلاف ورزی پر کسی رعایت کے بغیر کارروائی ہوگی ‘۔

شیئر: