یہاں ہونے والے پروگراموں میں تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)
ظہران میں کنگ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر( اثرا) نے اپنے چوتھےسالانہ فیسٹیول کا آغاز کیا ہے جو 13 نومبر تک جاری رہے گا۔
عرب نیوز کے مطابق اس فیسٹیول میں آنے والے خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے دلچسپ آرٹ کے ساتھ جدید اور پائیدار ٹولز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
یہ شاہکار ایسے جدید خیالات اور تصورات کی بصیرت پیش کرتے ہیں جو مستقبل میں تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کو آگے بڑھائیں گے۔
اثرا میں ہر سال تخلیقی فیسٹیول پیش کیا جاتا ہے جس میں مذاکرے، ورکشاپس، نمائشیں اور دیگر پرکشش آرٹ شامل ہے اور جو ان تمام افراد کی جدید اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جن کا کام جدید دنیا کو تشکیل دینے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
2018 میں اس کی افتتاحی تقریب کے بعد سے170,000سے زیادہ افراد نے یہاں ہونے والے پروگراموں میں شمولیت اختیار کی ہے۔
عالمی وبا کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد سال رواں اس پروگرام کی مکمل واپسی کو ظاہر کرتا ہے۔
اثرا میں اس سال کے ایونٹ میں موجودہ اور مستقبل کے جدید ٹولز کی نمائش کی جائے گی جو معاشروں کو تخلیقی کمیونٹیز اور صنعتیں بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ سعودی عرب اور دنیا بھر میں تخلیقی معیشت کی نمو کے ذریعے جدید آرٹ کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں۔
رواں سال منعقد ہونے والا فیسٹیول جس کا آغاز 27 اکتوبر سے ہوا ہے اور 13 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس میں چارمختلف دو روزہ پروگرام رکھے گئے ہیں۔
نئی تخلیقات کے بارے میں فائنل ائیر کی سٹوڈنٹس حالیہ گریجویٹس اور اپنے کیریئر کے ابتدائی مراحل میں موجود حضرات کے لیے ایک خاص تقریب تھی اس میں تخلیقی، جدید ٹولزاورٹیکنالوجیز پر ایک نظر ڈالی گئی ہے جو کاروباری دنیا میں انقلاب برپا کر رہے ہیں۔
اس کےعلاوہ 5 اور6 نومبر کوگرافکس اور کمیونیکیشن کے تھیم پیش کیے جائیں گے۔ یہ بصری بات چیت کرنے والوں، ڈیزائنرز اور گرافک فنکاروں کے لیے خاص دلچسپی کا باعث ہوں گے۔
یہ حالیہ دور میں ڈیزائن کے ابھرتے ہوئے کردار اور اس کے کاروباری صنعت اور ثقافت پر پڑنے والے اثرات کو ظاہر کریں گے۔
پروگرام میں 12 اور 13 نومبر کو آرکیٹیکچراور مصنوعات کے تھیم کے ساتھ اختتام کیا جائے گا جس میں مستقبل کے ان ٹولز کی نمائش کی جائے گی جو کہ جدید ٹیکنالوجی کو مزید جدت دینے میں کارگر ثابت ہوں گے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں