عسیرشاہراہ پرالمناک ٹریفک حادثہ ، دو ہلاک 6 زخمی
حادثے میں زخمی ہونےوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے (فوٹو، سبق نیوز )
محائل عسیر شاہراہ پرالمناک ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک ہی خاندان کے چھ افراد زخمی ہوگئے ـ
سبق نیوز کے مطابق حادثہ محائل عسیر جانے والی شاہراہ ’رعلہ قنا‘ پر پیش آیا جس میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ـ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے امدادی یونٹس موقع پر پہنچ گئے ـ
ابتدائی طبی امدادی ٹیموں نے حادثے کا شکار ہونے والے زخمیوں کو فوری طورپر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد محائل عسیر کے جنرل ہسپتال پہنچایا جبکہ ہلاک شدگان کی نعشوں کو ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ـ
حادثے کے بعد شہری دفاع کی ٹیموں نے شاہراہ سے گاڑیوں کو ہٹانے کا آغاز کردیا ہے جس کےلیے خصوصی لوڈر ٹرکس اور کرینیں طلب کی گئیں ـ
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے چھ افراد ایک ہی خاندان کے بتائے جاتے ہیں جن میں والدین اور چار بچے شامل ہیں ـ