Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کے الزام 512 افراد کے ساتھ تفتیش، 172 گرفتار

’گرفتار شدگان کے ساتھ تفتیش جاری ہے، انہیں عدالت کے سامنے پیش کر دیا جائے گا‘ (فوٹو: سبق)
ادارے انسداد کرپشن نے گزشتہ ماہ ربیع الاول کے دوران 6061 تفتیشی دورے کئے، 512 افراد کے ساتھ تفتیش کی ہے اور 172 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق زیر حراست افراد کا تعلق وزارت دفاع، وزارت داخلہ، وزارت نیشنل گارڈ، وزارت خارجہ، وزارت صحت، وزارت ماحولیات اور ادارے امر بالمعروف سے ہے۔
ادارہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد پر رشوت، منصب کا ناجائز استعمال، ذاتی مفادات کا حصول اور جعلسازی کے الزامات ہیں۔
’گرفتار شدگان کے ساتھ تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں عدالت کے سامنے پیش کر دیا جائے گا‘۔
ادارے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سرکاری مال کی حفاظت کے لیے اور کرپشن کے انسداد کے لیے ادارے کے ساتھ تعاون کیا جائے ۔

شیئر: