Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں اتوار سے بدھ تک کہیں بادل اور کہیں تیز بارش کا امکان

طائف ریجن کے مختلف علاقوں میں سنیچر کی رات بارش کی اطلاعات ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ آئندہ چار دنوں میں مملکت کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کی امکان ہے جبکہ بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 
اخبار 24 نے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ اتوار سے بدھ تک مشرقی ریجن میں بادلوں کا راج رہے گا جبکہ کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوگی۔
موسمی پیش گوئی کے مطابق  مملکت کے بالائی علاقے عسیر، جازان ، الباحہ اور مکہ مکرمہ بھی بارش کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ مدینہ منورہ ریجن میں بھی بارش کی توقع ہے جس کا سلسلہ شمالی اور جنوبی ساحلی علاقوں تک بھی پھیل سکتا ہے۔
علاوۃ ازیں طائف ریجن کے مختلف علاقوں میں سنیچر کی رات بارش کی اطلاعات ہیں۔

 

شیئر: