Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں کیا کچھ ہے

فیسٹیول کا آغاز ایک ایسی فلم کے ساتھ ہو گا جس میں آسکر بز ہے( فوٹو عب نیوز)
سعودی عرب کے ریڈ سی فلم فیسٹیول نے جدہ میں منعقدہ کانفرنس کے دوران اپنے افتتاحی ایڈیشن کے لیے لائن اپ کا اعلان کیا ہے جو 6 سے 15 دسمبر تک ہو گا۔
عرب نیوز کے مطابق یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقام البلد میں ہونے والی اس تقریب میں ایوارڈ یافتہ بین الاقوامی فلمیں، خطے کی خواتین فلم سازوں کے لیے اعزازات اور فلموں کے شوقین افراد کو تعلیم دینے کے لیے ماسٹر کلاسز پیش کیے جائیں گے۔
فیسٹیول کا آغاز ایک ایسی فلم کے ساتھ ہو گا جس میں آسکر بز ہے۔ جو رائٹ کی ہدایت کاری میں ’سائرانو‘کا ورلڈ پریمیئر 6 دسمبر کو ہو گا۔
مملکت میں سامعین فلم کو امریکہ اور برطانیہ میں ریلیز ہونے سے پہلے دیکھ لیں گے۔
تنوع ایک اور اہم عنصر ہے جس کے لیے منتظمین تیاری کر رہے ہیں۔ فیسٹیول میں جو فلمیں دکھائی جائیں گی ان میں 65 ممالک کی 34 زبانوں میں 138 فلمیں شامل ہوں گی۔
یہ کلیکشن ہرعمر کے گروپوں کو پورا کرتا ہے، اور اس میں بچوں کی فلمیں، اینیمی اور تھری ڈی کے عمیق تجربات شامل ہیں۔
جھلکیوں میں نیٹ فلیکس کا ڈراما ’دی لوسٹ ڈاٹر‘ ہے جس کا ورلڈ پریمئیر 78 ویں وینس فلم فیسٹیول میں ہوا۔میگی گلن ہالز کی ’دی لوسٹ ڈاٹر‘ اور پیریڈ ڈراما ’دی کلر روم‘ جس میں ’بریجٹن‘ کے مرکزی کردار میں فوبی ڈئنور شامل ہیں۔
دریں اثنا،اینا للی امیرپور اپنی فینٹیسی تھرلر فلم ’مونا لیزا اینڈ دی بلڈ مون‘ پیش کریں گی، جس میں کیٹ ہڈسن اداکاری کر رہے ہیں۔
اختتامی فلم مصری ہدایت کار عمر سلامہ کی ’بارہ المنھاگ‘ ہو گی جس کا ورلڈ پریمیئر فیسٹیول میں ہو گا۔
اس ایونٹ میں سعودی عرب فلم انڈسٹری کی ترقی کو نئی منزلیں دینے میں خواتین کے کردار کو اہمیت کو تسلیم کرنے کے لیے سعودی فلمساز حائفہ المنصور اور مصری اداکارہ لیلیٰ کو آنر کیا جائے گا۔
معروف مصری اداکارہ یوسرا ماسٹر کلاس دیں گی۔
فیسٹیول کا ریڈ سی سوک، جو خطے سے عرب اور افریقی فلم سازوں کو ڈسکور کرنے اور جوڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ایک انیشیٹو ہے، چلی کی ایڈیٹر اینڈریا چگنولی کی طرف سے ایک اور ماسٹر کلاس کی میزبانی کرے گا۔
فلسطینی فلم ساز ہانی ابو الاسد، اینمیری جاکر اور راشد مشاروی کے ساتھ پینل بھی ہوں گے۔

شیئر: