Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں کوئی پاکستان مخالف عناصر نہیں: افغان وزیر خارجہ

وزیر خارجہ امیر خان متقی پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
افغانستان میں طالبان حکومت کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان میں کوئی بھی پاکستان مخالف عناصر نہیں۔
جمعے کو انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں خطاب کے وقت عبوری وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور یہ جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف بھی استعمال نہ ہو۔
افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ نے کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ٹی ٹی پی ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، مذاکراتی عمل وقت لیتا ہے۔
امیر خان متقی نے کہا کہ پاکستان سے درخواست کی ہے کہ کراچی اور دیگر بندرگاہوں تک افغان تاجر کو رسائی دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان عوام کا خاص خیال رکھا ہے۔
افغانستان کی امداد روکنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تین ہزار سے زائد اداروں نے افغانستان کی امداد بند کر دی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ سمیت کئی بین الاقوامی اداروں نے امداد روک دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امداد کے بغیر ملک کے معاملات چل رہے ہیں۔
امیر خان متقی کے مطابق امریکہ قطر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

شیئر: