جدہ .... ایک 55سالہ انڈونیشی خاتون عمرہ کرکے وطن واپس جاتے ہوئے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے طیارے میں سوار ہوتے ہی انتقال کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشی خاتون امارات ایئرلائنز کے طیارے سے سفر کررہی تھی۔ کیپٹن نے طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ اسکے دل نے کام کرنا بند کردیا تھا۔ معتمر خاتون کو شمالی ٹرمینل کے اسپتال لیجایا گیا۔ طبی عملے نے معائنہ کرکے اسکی موت کی تصدیق کردی۔ بالاخر اسے جدہ کے کنگ فہد اسپتال کے سرد خانے منتقل کردیا گیا۔