Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنگاپور، انڈونیشیا کا ویکسین شدہ سعودی افراد کے لیے سفری راہداری کھولنے کا فیصلہ

جکارتہ اور سنگاپور کے درمیان سفر کے لیے یہ راہداری 29 نومبر کو کھولی جائے گی (فوٹو اے ایف پی)
انڈونیشیا کے وزیر خارجہ کی سنگاپور کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان ویکسین شدہ افراد کے لیے سفری راہداری کھولنے پر بات چیت کی گئی۔
عرب نیوز کے مطابق اس سے قبل پیر کو سنگاپور نے اعلان کیا تھا کہ وہ انڈونیشیا، انڈیا، سعودی عرب، قطر اور یو اے ای کے ساتھ ’ویکسینیٹڈ ٹریول لین سکیم‘ کو آگے بڑھائے گا۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اندونیشیا اور سنگاپور نے اس حوالے انتظامات کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے اور اس بارے میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
جکارتہ اور سنگاپور کے درمیان سفر کے لیے یہ راہداری 29 نومبر کو کھولی جائے گی۔
اپنے ہم منصب سے ملاقات کے بعد انڈونشیا کے وزیر خارجہ رتبو مرسودی نے کہا کہ ’سنگاپور کے وزیر خارجہ نے پیغام دیا کہ اس راہداری کی بنیاد اعتماد، انڈونیشیا میں کورونا کی بہتر صورتحال اور ویکسین شدہ افراد کی بڑی تعداد ہے۔‘
 دونوں وزرائے خارجہ نے بنتان جزیرے پر ایک محفوظ ٹریول ببل تشکیل دینے پر بھی بات کی جو فیری کے ذریعے سنگاپور سے صرف ایک گھنٹے کی دوری پر ہے۔
ویکسین شدہ افراد کی اس راہداری کے تحت روزانہ دو فلائٹس چلائی جائیں گی اور بعد میں تعداد چار ہو جائے گی۔
انڈونیشیا نے 14 اکتوبر کو 19 ممالک کے سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں کھولی تھیں اور ان میں سنگاپور شامل نہیں تھا۔
سنگاپور کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ انڈونیشیا جلد سنگاپور کے لیے اپنی سرحد کھولے گا۔

شیئر: