Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس کو آئندہ چھ ماہ میں 6 ہزار ملازمین کی ضرورت

ریزرویشن کا تناسب بڑھ گیا ہے- (فوٹو: الامارات الیوم)
امارات ایئر آپریشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین عادل الرضا نے کہا ہے کہ آئندہ چھ ماہ کے دوران امارات ایئر میں 6 ہزار ملازمین کی ضرورت پیش آئے گی۔
الامارات الیوم کے  مطابق دسمبر 2021 کے  دوران  امارات ایئر کی پروازوں کی 65 فیصد سے زیادہ نشستیں مصروف ہوں گی-  
الرضا نے کہا کہ امارات ایئر کو آئندہ چھ ماہ کے دوران چھ ہزار سے زیادہ نئے ملازمین کی خدمات حاصل کرنا پڑیں گی- امارات ایئر سے بکنگ کا رجحان حوصلہ افزا ہے- جب بھی سفری پروٹوکول تبدیل ہو گا مختلف ملکوں کے سفر کی پابندیاں کم ہوں گی- ویسے امارات ایئر سے براہ راست سفر کرنے والوں کی تعداد بڑھے گی- 
الرضا نے کہا کہ بعض ملکوں میں ریزرویشن کا تناسب کافی آگے بڑھ گیا ہے- جرمنی، فرانس، سپین اور سوئٹزرلینڈ میں ریزرویشن کی شرح  35 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے- 
الرضا نے توجہ دلائی کہ آئندہ مرحلے میں سفری حالات کے بارے میں قیاس آرائی مشکل  ہے- دنیا کے  کئی علاقوں میں کووڈ کی نئی لہر آرہی ہے پتہ نہیں کب کہاں صورتحال بدل جائے اور مصدقہ کیسز بڑھ جانے پر ممکن ہے کہ پوری دنیا  ایک بار پھر لاک ڈاؤن کی زد میں آجائے- 
الرضا نے کہاکہ امارات ایئر کی فی الوقت 65 فیصد نشتیں مصروف ہیں- اے 380 ساخت کے  47 طیارے چلائے جارہے ہیں جبکہ دو ماہ قبل صرف  27 طیارے مصروف تھے- علاوہ ازیں بوئنگ 777 کے تمام طیارے مصروف ہیں- 
الرضا نے کہاکہ آئندہ مرحلے میں پروازوں کی نشستیں مزید بڑھیں گی اور یہ  مسلسل بڑھتی جارہی ہیں- جلد ہی وبا سے پہلے والی صورتحال بحال ہوجائے گی-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

 

شیئر: