Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس کی امریکہ کے لیے مزید پروازیں

ڈیلاس اور سان فرانسسکو کے لیے نان سٹاپ سروس بحال ہو گی( فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ائیر لائن امریکہ کے لیے پروازوں کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
ایئر لائن نے سیاٹل کے لیے یکم فروری سے ڈیلاس اور سان فرانسسکو کے لیے دو مارچ سے نان سٹاپ سروس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے مسافروں  کو مشرق وسطی، افریقہ اور ایشیا میں دبئی کے راستے رابطوں کی سہولت میسر آئے گی۔
 امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق بوسٹن، شگاگو، ہیوسٹن، لاس اینجلس، نیو یارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ائیر پورٹ، ٹورنٹو اور واشنگٹن ڈی سی کے لیے خدمات بحال ہونے کے بعد ان تین مقامات کی بحالی سے امارات ائیرلائن کا شمالی امریکی نیٹ ورک دس مقامات تک پہنچ جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ سان فرانسسکو کےلیے ہفتہ وار چار، سیاٹل  کے لیے ہفتہ وار چار اور ڈیلاس کےلیے ہفتہ میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔
ایئر لائن مسافروں کو نیویارک، لاس اینجلس اور ساؤ پالو کے لیے اضافی پروازوں کے ساتھ مزید آپشنز اور انتخاب فراہم کرے گی۔
یکم فروری سے امارات ائیرلائن جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کےلیے روزانہ دو پروازیں اور لاس اینجلس کے  لیے روزانہ ایک پروازیں چلائے گی۔
امارات کے مسافروں کو جیٹ بلیو اور الاسکان ایئر لائنز کے ساتھ ایئر لائن کے کوڈ شیئر معاہدوں کے ذریعے دوسرے امریکی شہروں تک بھی رسائی حاصل ہے۔
جنوبی امریکہ میں امارات ائیرلائن ساؤ پالو کے لیے پانچ فروری سے پانچویں ہفتہ وار پرواز متعارف کرائے گی جس سے برازیل میں مسافروں کو اس نیٹ ورک تک زیادہ سے زیادہ رسائی کے مواقع فراہم ہوں گے۔
امارات ائیرلائن نے محفوظ طریقے سے بتدریج آپریشنز بحال کرتے ہوئے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دی ہے اور اس وقت چھ براعظموں میں 114 مقامات تک اس کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

شیئر: