Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمباکو نوشی کی وجہ سے ہر ہفتے 92 افراد ہلاک ہوتے ہیں 

’ہلاک ہونے والے مردوں کی ہفتہ وار تعداد 71 ہے جبکہ خواتین کی تعداد 21 ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں ہر ہفتے 92 افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اعداد وشمار مکہ مکرمہ میں کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی  اور وزارت صحت کے تعاون سے جاری ہوئے ہیں۔
سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ملک میں تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاک ہونے والے مردوں کی ہفتہ وار تعداد 71 ہے جبکہ خواتین کی تعداد 21 ہے‘۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’اس اعتبار سے سعودی عرب میں سالانہ 5 ہزار افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں تمباکو نوشی کے انسداد کے لیے کوششیں جاری ہیں جن کے تحت قانون نافذ کیا گیا ہے کہ دکانوں میں 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنا منع ہے۔
اسی طرح سگریٹ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ مہنگے ہونے کی وجہ سے اس کے صارفین کی تعداد کم ہوسکے۔
سعودی عرب میں عوامی مقامات کے علاوہ تمام سرکاری محکموں میں تمباکو نوشی منع ہے۔ عوامی مقامات میں سگریٹ نوشی پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔

شیئر: