Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

200ملین ڈالر فراڈ پر ہند نژاد امریکیوں کو سزا

نیویارک .....ہند نژاد 2 امریکیوں کو کریڈٹ کارڈ کے بین الاقوامی فراڈ پر ایک سال سے زیادہ کی سزا سنادی گئی۔ ان دونوں نے 200ملین ڈالر سے زیادہ کا فراڈ کیا تھا۔ 49سالہ وجے ورما اور 78سالہ ٹرسم لال نیو جرسی میں ایک جیولری اسٹور کے مالک ہیں۔ دونوں کو 14،14ماہ قید اور 12،12ماہ کی گھر میں نظر بندی کے احکامات سنائے گئے۔ ان دونوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا ہے۔ انہوں نے 7ہزار لوگوںکے نام پر کریڈٹ کارڈ استعمال کرکے لاکھوں ڈالر نکلوائے تھے۔ انہوں نے بعد میں مختلف لوگوں سے قرض بھی لئے جو واپس نہیں کئے۔ وفاقی استغاثہ کا کہناہے کہ ان لوگوں کی وجہ سے کاروبار او رمالیاتی اداروں کو نقصان ہوا۔

شیئر: