Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سعودی ویٹ لفٹر خاتون

’ان کامیابیوں کے پیچھے بہترین تربیت اور 7 سال سے زائد عرصے کا تجربہ ہے‘ (فائل فوٹو: العربیہ)
ویٹ لفٹنگ کے میدان میں سعودی عرب کا نام روشن کرنے والی ویٹ لفٹر خدیجہ المومن کا کہنا ہے کہ ’میں نے برسوں ویٹ لفٹنگ کی مشق کی۔ یہ صحت اور تندرستی کے لیے بہترین کھیل ہے۔‘
العربیہ کے مطابق خدیجہ المومن کی ان کامیابیوں کے پیچھے بہترین تربیت اور 7 سال سے زائد عرصے کا تجربہ ہے۔
خدیجہ نے کہا ہے کہ ’میں نے 2021 میں سعودی عرب میں منعقد ہونے والی پہلی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور اول پوزیشن حاصل کی۔‘
’پھر بحرین چیمپئن شپ سمیت کئی ایونٹس میں حصہ لیا اور اس میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔‘
ویٹ لفٹنگ کے کھیل میں اپنی دلچسپی کے بارے میں بات کرتے ہوئے خدیجہ نے کہا ہے کہ ’یہ میرا بچپن سے کا شوق ہے مگر میں ہر قسم کا کھیل کھیلنے کا شوق رکھتی ہوں۔‘
 انہوں نے بیرون ملک سفر کیا جہاں ویٹ لفٹنگ اور باڈی بلڈنگ کے کھیل کو سیکھنے کا موقع ملا۔

 انہوں نے بیرون ملک سفر کیا جہاں ویٹ لفٹنگ اور باڈی بلڈنگ کے کھیل کو سیکھنے کا موقع ملا ( فوٹو: سیدتی)

خدیجہ کا کہنا تھا کہ ویٹ لفٹنگ پر مردوں کی اجارہ داری رہی ہے کیونکہ خواتین میں اس کا کلچر نہیں تھا کہ وہ اس تجربے میں داخل ہوسکیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں خواتین اس کھیل کی مشق کر رہی ہیں۔ وہ مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں عرب اور بین الاقوامی چیمپئن شپس میں حصہ لیتی ہیں اور سعودی عرب میں کھیلوں کی اتھارٹی کی جانب سے اس سرگرمی کے لیے بھرپور تعاون حاصل ہے‘۔

شیئر: