Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ صرف طواف کے لیے بھی توکلنا اور اعتمرنا سے پرمٹ جاری ہوں گے‘

 اوقات رات بارہ سے تین بجے اور صبح چھ سے دس بجے تک ہوں گے(فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں سپیشل سیکیورٹی فورس کے انچارج بریگیڈیئرمحمد البسامی نے کہا ہے کہ’ مسجد الحرام کی پہلی منزل صرف طواف کرنے والوں کےلیے  مختص کی جائے گی‘۔ 
’صرف طواف کے لیے مسجد الحرام آنے والوں کے لیے پہلی منزل پر اوقات رات بارہ بجے سے تین بجے اور صبح چھ سے دس بجے تک ہوں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’پہلی منزل سے طواف کرنے والوں کو اجازت دینے کا مقصد لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے‘۔ 
اخبار 24 نے بریگیڈیئرمحمد البسامی کی جانب سے سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ’ صرف طواف کےلیے آنے والوں کا شیڈول مقرر کیا گیا ہے جو نماز کے اوقات کے علاوہ صبح اور رات کے لیے ہے‘۔ 
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ’رواں ہفتے کے اختتام تک توکلنا اور اعتمرنا ایپ پر طواف کے لیے پرمٹ کے اجرا کی سہولت فراہم کردی جائے گی‘۔
’صرف طواف کی غرض سے مسجد الحرام آنے والوں کےلیے ایپ پر اوقات بھی متعین کیے جائیں گے تاکہ طواف پرمٹ کا حصول آسان ہو سکے‘۔
واضح رہے مسجد الحرام کے صحن مطاف میں عمرہ زائرین کےعلاوہ دیگر افراد کا داخلہ تاحال منع ہے۔ صحن مطاف میں احرام میں ملبوس زائرین ہی داخل ہوسکتے ہیں جبکہ وہ افراد جو مسجد الحرام میں نماز باجماعت کےلیے آتے ہیں انہیں بھی نماز کےلیے اعتمرنا یا توکلنا پرپرمٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہےـ 
عمرہ کی ادائیگی کے لیے پرمٹ کا اجرا حسب سابق جاری ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے صرف ویکسین کی دوخوراکیں ہی درکار ہوتی ہیں جو غلط ہے۔
عمرہ پرمٹ ایسے افراد کو ہی جاری کیاجاتا ہے جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوں۔ پرمٹ کے بغیر مسجد الحرام میں داخلہ منع ہے۔
 

شیئر: