سعودی عرب میں عسیر پولیس نے 17 کلو گرام حشیش ضبط کر کے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
مقامی شہری گاڑی کے مختلف حصوں میں حشیش چھپا کر لے جا رہا تھا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عسیر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ رجال المع کمشنری کے الحریضہ سیکیورٹی چیک پوسٹ کے اہلکاروں نے شبہ ہونے پر گاڑی روک کر تلاشی لی۔ خفیہ خانوں سے 17 کلو گرام حشیش برآمد ہونے پر اسے ضبط کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مقامی شہری کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کر کے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔