Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم عمران خان کو دبئی کا مشہور ایوارڈ دیا جائے گا

وزیراعظم عمران خان کو یہ ایوارڈ دبئی ایکسپو میں 9 جنوری 2022 کو دیا جائے گا۔ (ٖفوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو دبئی کے ’محمد بن راشد المکتوم کریٹیو‘ (ایم بی آر) ایوارڈ کے گیارہویں سیشن میں انٹرنیشنل سپورٹس پرسنیلٹی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ ایوارڈ انہیں اگلے سال پیش کیا جائے گا۔
ایم بی آر ایوارڈز کی انتظامیہ نے منگل کو ٹوئٹر اس اعلان سے آگاہ کیا۔
ایم بی آر ایوارڈز انتظامیہ نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’ ہم عمران احمد خان کو کھیلوں کی تخلیقی صلاحیتوں کے ’محمد بن راشد المکتوم ایوارڈ‘ کے گیارہویں سیشن میں انٹرنیشنل سپورٹس پرسنالٹی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔‘
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی سینیٹر فیصل جاوید خان نے لکھا کہ پاکستانی وزیراعظم کو کھیلوں کے لیے ان کے کنٹریبیوشن پر یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کو یہ ایوارڈ دبئی ایکسپو 2020 میں 9 جنوری 2022 کو دیا جائے گا۔

 

شیئر: