عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ صنعا میں حوثیوں کے عسکری اہداف اور ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور الاخباریہ کے مطابق ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’سول تننصیبات اور شہریوں کو حملوں کے اثرات سے بچانے کےلیے حفاظتی تدابیر کررکھی ہیں‘۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ’ فضائی حملے بین الاقوامی انسانی قانون اوراس کے روایتی اصولوں کےعین مطابق ہیں‘۔
ترجمان نے کہا کہ ’جو لوگ دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور دہشت گرد کمانڈر ہیں ان سب پر حملے ہو سکتے ہیں‘۔
’صنعا پر فضائی حملے میں زمین دوز گودام، ڈرونز اور بیلسٹک میزائل کے ورکشاپ تباہ کردیے گئے‘۔
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ’حوثی باغی عسکری ٹھکانوں اور اڈوں کو دھوکہ دینے کے لیے نئے انداز سے تیار کررہے ہیں‘۔