Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: فارمولا ون ریس دیکھنے کے لیے ٹکٹ کتنے کا؟

تین روزہ پیڈاک کلب کلاس کے لیے 25 ہزار ریال کا ٹکٹ ہےـ (فوٹو: سبق)
جدہ میں فارمولا ون ریس کا آغاز تین دسمبر سے کیا جارہا ہے جس کا اختتام پانچ دسمبر کو ہوگاـ ریس میں 10 بین الاقوامی ٹیمیں اور فارمولا ون کے 20 ڈرائیور شرکت کر رہے ہیں۔
سبق نیوز نے فارمولا ون کی انتظامیہ کے حوالے سے ٹکٹوں کے نرخ جاری کیے ہیں جن کے مطابق سب سے کم ٹکٹ 455 ریال کا ہے جو گراؤنڈ کے جنوبی جانب کے لیے ہے جبکہ دوسری کیٹگری کے لیے 633 ریال مخصوص کیے گئے ہیں۔
ریس دیکھنے کے لیے فرسٹ کلاس کے ٹکٹ کی قیمت تین دن کے لیے 13 ہزار 800 ریال ہے جبکہ تین روزہ پیڈاک کلب کلاس کے لیے 25 ہزار ریال کا ٹکٹ ہے۔
فارمولا ون کی اختتامی تقریب میں موسیقی کا پروگرام بھی رکھا گیا ہے جو پانچ دسمبر کو ہوگاـ
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: