Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے تمام سکولوں میں آج سے تعطیل شروع

’سرکاری و نجی سکولوں سمیت انٹر نیشنل سکولوں میں اب تعلیم کا آغاز یکم جماد الاول کو ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
آج جمعرات سے رواں تعلیمی سال کا پہلا سمسٹر ختم ہوا ہے جس کے ساتھ تمام طلبہ اور تدریسی عملے کو چھٹی دے دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم کی طرف سے جاری تعلیمی جدول میں رواں تعلیمی سال کو تین سمسٹر میں تقسیم کیا گیا تھا۔
تعلیمی جدول کے مطابق ہر سمسٹر 13 تعلیمی ہفتوں پر مشتمل ہوگا جس کے بعد سکولوں میں تعطیل ہوگی۔
سرکاری و نجی سکولوں سمیت انٹر نیشنل سکولوں میں اب تعلیم کا آغاز یکم جماد الاول سے 7 شعبان تک ہوگا جس کے دوران 3 ہفتہ وار طویل چھٹیاں اور سمسٹر کے اختتام پر ایک اور طویل تعطیل ہوگی۔
اس کے بعد تیسرا سمسٹر 17 شعبان کو شروع ہوگا جس میں دو طویل ہفتہ وار چھٹیاں اور عید الفطر کی تعطیل شامل ہوگی۔
تعلیمی جدول کے مطابق سال رواں کا تیسرا آخری سمسٹر یکم ذو الحجہ کو ختم ہوگا۔

شیئر: