سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز اکیڈمی نے 63 برس قبل پاکستان کے صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کے دروہ سعودی عرب کے موقع پراس وقت شاہی باورچی خانے سے جاری ہونے والے مینیو کی فہرست شائع کی ہے۔
فہرست میں شاہی ضیافت کے دوران ریاستی مہمان کو پیش کیے جانے والے کھانوں کے نام اور ان کے بارے میں وضاحت کی گئی تھی۔
اخبار 24 نے شاہ عبدالعزیز اکیڈمی کی جانب سے جاری’ مینیو‘ کے حوالے سے بتایا کہ اس میں شاہی مہمان کو پیش کی جانے والی ڈشز میں مقامی اور دیگر ممالک میں مروجہ ڈشز کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
مینیو میں ’گوشت اور موسمی سبزی، مچھلی فرائی چٹنی کے ساتھ ، بچھڑے کے گوشت کی ڈش، گاجر مکھن ملی ہوئی، پالک، ٹرکی روسٹ، آلو کے چپس، سبز لوبیا مکھن کے ساتھ ، مشرقی چاول، گوبھی کے پتے کریم میں لپٹے ہوئے کے علاوہ دیگر اشیا شامل تھیں جو مقامی سطح پر معروف و مروج ہیں۔
شاہی طعام کی فہرست عربی اور انگلش میں تیار کی گئی تھی جسے کھانے کی میز پرمہمانوں کےلیے رکھا گیا تھا تاکہ وہ کھانے سے بہتر طورپر لطف اندوز ہوں سکیں ـ