Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ارجنٹینا کی پارلیمنٹ کے سپیکر سے ملاقات

دوطرفہ تعلقات کو تمام  شعبوں میں فروغ  دینے کا جائزہ لیا گیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سنیچر کو ارجنٹینا کے دورے کے دوران بیونس آئرس میں ارجنٹینا کی پارلیمنٹ کے سپیکر سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے تمام  شعبوں میں انہیں فروغ  دینے کا جائزہ لیا گیا ہے۔
 سعودی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ’ سعودی عرب خصوصا وژن 2030 کی روشنی میں ارجنٹینا کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے،سیاسی، ترقیات اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مشترکہ ہم آہنگی کو بڑھانے کا خواہاں ہے‘۔

دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے یہ دورہ اہم ثابت ہوگا( فوٹو ایس پی اے)

ارجنٹینا کے چیمبر آف ڈپٹیز کے صدر نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا اور ان کے دورے کو اہم قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ’ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے یہ دورہ اہم ثابت ہوگا‘۔

ارجنٹینا میں سعودی عرب کے سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے( فوٹو ایس پی اے)

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال اور مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے درمیان مکالمے کےعمل کو فروغ دینے کے  لیے بین الپارلیمانی اورسول سوسائٹی کے اداروں میں تعاون بڑھانے کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
اس موقع پر ارجنٹینا میں سعودی عرب کے سفیر حسین محمد العسیری اور وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹرعبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔
 

شیئر: