Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ہفتہ وار پریس کانفرنس ، اومیکرون مرکزی موضوع

’وزارت کے صدر دفتر میں ہونے والی پریس کانفرنس میں 4 مقررین ہوں گے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت صحت کی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکروں پر مکمل پریفنگ کے علاوہ بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد اور دیگر متعلقہ موضوعات پر بات ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت کے صدر دفتر ریاض میں اتوار کو ساڑھے تین بجے شروع ہونے والی پریس کانفرنس میں 4 مقررین ہوں گے۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کورونا کی مجموعی صورتحال، انسداد کے لیے جاری کوششیں اور ویکسین کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
پریس کانفرنس میں وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلہوب بھی شریک ہوں گے جو ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے متعلق آگاہی دیں گے۔
وزارت حج و عمرہ کے ترجمان انجینئر ہشام عبد المنعم سعید بھی آج کی کانفرنس میں مقرر ہیں جو اپنی گفتگو میں بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد اور ان کے ضابطوں پر اظہار خیال کریں گے۔
پریس کانفرنس کے چوتھے مقرر صحت عامہ کونسل ’وقایہ‘ کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ القویزانی ہیں جو وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے متعلق مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے علاوہ عام افراد بھی ٹوئٹر پر دیئے گئے ہیش ٹیگ کے ذریعہ سوالات کر سکتے ہیں‘۔

شیئر: