Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے صنعا میں عسکری اہداف پر فضائی حملے، بیلسٹک میزائل لانچر اور ڈرون سمبلنگ سائٹ تباہ

صنعا ایئر پورٹ سے منسلک الدیلمی بیس پر اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے(فوٹو روئٹرز)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ ’اتوار کو صنعا میں ایسےعسکری ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے ہیں جہاں قانونا کارروائی کی جا سکتی ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ ’فضائی کارروائی ممکنہ خطرات سے فی الفور نمٹنے اور صنعا انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ڈرون حملے روکنے کےلیے کی گئی ہے‘۔
 بیان میں کہا گیا کہ ’صنعا میں فضائی حملے بین الاقوامی انسانی قانون اور اس کے روایتی ضوابط سے مطابقت رکھتے ہیں‘۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ’صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ایرانی پاسداران انقلاب اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ کا ٹھکانہ بنا دیا گیا ہے‘۔
 حوثی ملیشیا قانونی تحفظ یافتہ مقامات کو سرحد پار حملوں کےلیے استعمال کر رہی ہے۔
عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ ’ایران کے حمایت یافہ حوثیوں کا یہ عمل خلاف قانون ہے۔ اگر شہریوں کے تحفظ کےلیے ضرورت پڑی تو قانونی تحفظ ختم کرانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے‘۔
 ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر زیرزمین بیلسٹک میزائل لانچر، الدیلمی بیس پر ڈرون کی سمبلنگ اور انہیں حملے کیے تیار کیے جانےوالے وسائل کو حملہ کرکے تباہ کردیا گیا۔
صنعا ایئر پورٹ سے منسلک الدیلمی بیس پر اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

شیئر: