Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما کا آغاز بدھ سے

مملکت کے مغربی علاقوں میں درجہ حرارت زیادہ رہے گا(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ بیشتر علاقوں میں موسم سرما کا آغاز بدھ  سے ہورہا ہے‘۔
قومی مرکز نے اس سال موسم سرما کی نمایاں ترین علامتوں کا تذکرہ بھی کیا ہے۔
اخبار24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ موسم سرما کی شروعات تدریجی طور پر ہو گی۔ بتدریج درجہ حرارت کم ہوگا تاہم مملکت کے مغربی علاقوں میں درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔ جنوبی ساحلی مقامات اور بحیرہ احمر کا ساحل بھی گرم رہے گا ‘۔  
بیان میں قومی مرکز نے کہا کہ’ مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت دیگر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ رہے گا۔ جازان اور جدہ میں بھی درجہ حرارت زیادہ رہے گا جبکہ الجوف اور حدود شمالیہ ریجنوں میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے کم ہوگا‘۔  
قومی مرکزکا کہنا ہے کہ’ موسم سرما کے دوران مملکت کے بیشتر علاقے بارش کی زد میں رہیں گے ۔ مملکت کے مشرقی، وسطی اور جنوب مشرقی علاقوں میں  بارش کا تناسب دیگر علاقوں کے مقابلوں میں زیادہ رہے گا‘۔  
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ ’ریاض، حائل اور حدود شمالیہ میں بارش کا تناسب معمول سے زیادہ ہو گا۔ فروری میں جو موسم سرما کا آخری حصہ ہو گا زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے‘۔  

شیئر: