کرنسی ایکسچینج ریٹ 2 دسمبر: ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی
جمعرات 2 دسمبر 2021 15:26
جمعرات کو انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر 175.48 سے بڑھ کر 176.42 روپے ہوگئی ہے (فائل فوٹو: سٹیٹ بینک ٹوئٹر)
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 94 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 175.48 سے بڑھ کر 176.42 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 199.57 روپے، برطانوی پاؤنڈ 234.35 روپے، آسٹریلوی ڈالر 125.38 روپے، سعودی ریال 47.02 روپے، اماراتی درھم 48.03 روپے، کویتی دینار 583 روپے، عمانی ریال 458.24 روپے، کینیڈین ڈالر 138.06 روپے اور بحرینی دینار 468 روپے ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176.5 اور قیمت فروخت 178 روپے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 233 اور قیمت فروخت 235.5 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 46.5 روپے اور قیمت فروخت 47 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.2 اور قیمت فروخت 48.7 روپے رہی۔